کراچی میں 5 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 541 افراد جاں بحق

کراچی میں 5 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 541 افراد جاں بحق

6 ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں
کراچی میں 5 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 541 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2026

کراچی میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 541 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 6 ہزار 547 افراد زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈمپرز کی ٹکر سے 12 افراد جاں بحق ہوئے، واٹر ٹینکرز کے حادثات میں 44 شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ٹریلرز کی زد میں آ کر 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی دوران بسوں سے پیش آنے والے حادثات میں بھی 20 افراد اپنی جان سے محروم ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں بھاری گاڑیوں سے متعلق حادثات میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، جبکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!