کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار

کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار

کراچی پولیس نے مائی کولاچی سے ملنے والی خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار

Webdesk

|

4 Jan 2026

کراچی : شہر قائد مائی کولاچی کے علاقے میں مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کے قاتل مسرور حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے مائی کولاچی سے ملنے والی خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مسرور حسین نے ہی خاتون انیلا اور تینوں بچوں کو قتل کیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی مصطفی نے اس قبل پولیس کو بتایا تھا کہ بہن سے ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی۔

مقتولہ کے بھائی نے تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، پھر 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔

مصطفیٰ نے بتایا کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد مقتولہ انیلا بچوں کی کفالت کررہی تھی۔ بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!