6 hours ago
کراچی، بارش میں پھنسی خاتون کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
|
23 Aug 2025
ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی پولیس کے مطابق چند روز قبل بارش کے دوران بنائی گئی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایسٹ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی۔
ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت حافظ محب اللّٰہ ولد شمس الحق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ جمشید کوارٹرز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں عورت کی عصمت دری کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ جبکہ ملزم کو شاملِ تفتیش کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment