13 hours ago
کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر حادثہ، 2 دوست جاں بحق
Webdesk
|
7 Dec 2025
کراچی: شہر قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مرتضی اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے، اہلخانہ کے مطابق دونوں نوجوان دوست اور لیاری کے رہائشی تھے جو کھانا کھا کر موٹرسائیکل پر نکلے تھے، جاں بحق نوجوان علی پرنٹنگ کا کام کرتا تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments
0 comment