48 گھنٹوں میں 133 دہشتگرد ہلاک

48 گھنٹوں میں 133 دہشتگرد ہلاک

فورسز نے دو خود حملہ آوروں کو بھی نشانہ بنایا
48 گھنٹوں میں 133 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں 133 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشتگرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 31 جنوری کو دہشتگردوں نے صوبے میں امن خراب کرنے کے لیے ایک ہی وقت میں مختلف علاقوں میں حملے کیے۔ ان حملوں کا نشانہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، گوادر اور پسنی بنے۔

ان حملوں کے نتیجے میں 18 معصوم شہری جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین، بچے اور محنت کش افراد بھی شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مزید حملوں کو ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں میں 92 دہشتگرد مارے گئے، جن میں تین خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ اس طرح دو دن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 133 ہو گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشنز کے دوران 15 سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

فوج کے مطابق یہ حملے بیرونِ ملک موجود دہشتگرد سرغنوں کی ہدایات پر کیے گئے تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!