پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

سلمان علی آغا 76 اور عثمان خان 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں جیت کیلیے 199 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کینگروز 108 رنز تک محدود رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

سلمان علی آغا 76 اور عثمان خان 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے اس کے علاوہ بابر اعظم پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 2 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔

صائم ایوب نے 23 اور صاحبزادہ فرحان نے 5 رنز بنائئ۔ شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ژاویار، میتھیو، کونولی، سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمیرون 35 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ابرار احمد اور شاداب نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ عثمان طارق نے 2 جبکہ صائم ایوب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!