2 hours ago
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
Webdesk
|
24 Aug 2026
راولپنڈی: راولپنڈی میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل کی جانے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
راولپنڈی میں قتل کی جانے والی حنا جاوید کا پوسٹ مارئم مرنیکے 12 گھنٹے کے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نیکیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ابتدائی طور پر مرنے کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا تاہم موت کی وجہ کا تعین کرنیکے لیے لاش سے حاصل سیمپل فارنزک لیب بجھوا دیے گئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 45 سال کی حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر زخم کے نشان موجود تھے جب کہ مقتولہ کا پیریکارڈیم دل خون سے بھرا ہوا تھا۔
دوسری جانب پولیس کی ڈاکٹر کو فراہم کی جانے والی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کو خاوندنے پھندہ دیکر لٹکایا۔
واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے اور پولیس نیمقتولہ کے خاوند اور گھریلو ملازم کو گرفتارکرکے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔
Comments
0 comment