گلستان جوہر میں فائرنگ، شیعہ ذاکر کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق، 3 زخمی

گلستان جوہر میں فائرنگ، شیعہ ذاکر کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق، 3 زخمی

جاں بحق افراد کی شناخت سید مظہر اور علی وارث کے ناموں سے ہوئی
گلستان جوہر میں فائرنگ، شیعہ ذاکر کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک

|

4 Aug 2025

کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلون گوٹھ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ ذاکر کے بیٹے سمیت دو جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب مغل ہزارہ گوٹھ میں ہوٹل پر بیٹھے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے اس قدر شدید فائرنگ کی کہ کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے 2 سید مظہر اور علی وارث راستے میں دم توڑ گئے جبکہ حبیب ،محمد علی ِ،علی حسن ،مظہر ،میثم ،علی وارث زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بھرا ہوا میگزین اور دس سے زائد خول برآمد ہوئے ہیں۔

وحدت المسلمین کے ترجمان نے  فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اُدھر وزیر داخلہ برائے سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ہلاکتوں کی اطلاع ملنے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹائر نذر آتش کر کے بلاک کردیا جبکہ زبردستی اطراف کی دکانیں بھی بند کروائیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!