گھریلو ملازمہ پر شہری کا بدترین تشدد، مقدمہ درج ہوگیا

گھریلو ملازمہ پر شہری کا بدترین تشدد، مقدمہ درج ہوگیا

خاتون یاسمین بی بی کی مدعیت میں گبول ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا
گھریلو ملازمہ پر شہری کا بدترین تشدد، مقدمہ درج ہوگیا

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2025

شہر قائد کے علاقے  بفرزون میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ کو اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک شخص کو خاتون پر شدید تشدد کرتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں وقوعہ پر ایک خاتون بھی موجود تھی جو مرد کو روکنے کی کوشش کررہی تھی۔

تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کی شناخت یاسمین بی بی کے نام سے ہوئی جس کی مدعیت میں کراچی کے تھانہ گبول میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ بفرزون کے سیکٹر 15 بی میں افتخار نامی شہری کے گھر پر کام کرتی ہے اور وہ کام ختم کر کے جانے لگی تو اُس کی  نعمان کی اہلیہ شمس سے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد حسب معمول گیارہ دسمبر کو کام ختم کر کے جب گھر جانے لگی تو سیڑھیوں پر نعمان نامی شخص نے مار پیٹ کی اور سیڑھیوں سے دھکا دے دیا۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اُسے پڑوسیوں کی مداخلت کی وجہ سے نعمان نے چھوڑا بصورت دیگر وہ تشدد کا نشانہ بناتا رہتا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!