بسنت تہوار کے دوران مختلف حادثات میں 1 جاں بحق، 5 زخمی

بسنت تہوار کے دوران مختلف حادثات میں 1 جاں بحق، 5 زخمی

پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا
بسنت تہوار کے دوران مختلف حادثات میں 1 جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2026

لاہور میں بسنت کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، جہاں کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ڈیفنس فیز فائیو میں پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہوگیا، اسی طرح گلشن راوی میں پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث 8 سالہ ارسا اور 45 سالہ شبیر زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہوا، جبکہ گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوگیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!