بلوچستان: خاتون اور مرد قتل کیس میں پیشرفت، ماں کے سیمپل کیوں لیے گئے؟

16 hours ago

بلوچستان: خاتون اور مرد قتل کیس میں پیشرفت، ماں کے سیمپل کیوں لیے گئے؟

ویڈیو دینے والی خاتون کے رشتے کی تصدیق کیلیے نمونے کے لیے، ٹیسٹ کیے جائیں گے
بلوچستان: خاتون اور مرد  قتل کیس میں پیشرفت، ماں کے سیمپل کیوں لیے گئے؟

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2025

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں عید الاضحیٰ سے 2 روز قبل ایک خاتون (بانو بی بی) اور ایک مرد کے سرعام قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اس کیس میں بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو آج (26 جولائی 2025 کو) دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے گل جان بی بی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCI wing) کے حوالے کیا تھا۔

مقتولہ کی والدہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی بانو کو "بلوچی رسم و رواج کے مطابق" سزا دی گئی ہے اور یہ فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے بجائے ایک بلوچی جرگے میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

گل جان بی بی کے ڈی این اے نمونے حاصل، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجے جائیں گے

اس کیس کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے، پولیس سرجن عائشہ فیض نے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر گل جان بی بی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بالوں، خون اور حلق کے لعاب کے نمونے لیے ہیں۔

یہ نمونے سیل کرکے ایس سی آئی ونگ کے حوالے کر دیے گئے ہیں جو انہیں ڈی این اے تجزیہ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجے گا۔

واضح رہے کہ گل جان بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں خود بھی ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا کہا تھا۔ اس سے قبل، قبر کشائی کے وقت بانو بی بی کے بھی ڈی این اے نمونے لیے گئے تھے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!