سال کے دوسرے سپر مون کا نظارہ آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی نظر آئیگا

سال کے دوسرے سپر مون کا نظارہ آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی نظر آئیگا

شام چھ بج کر 19 منٹ پر سپر مون کا آغاز ہوگا
سال کے دوسرے سپر مون کا نظارہ آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی نظر آئیگا

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2025

اسلام آباد: 5 نومبر کو اس سال کا سب سے بڑا اور روشن “بیور سپر مون” آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جس دوران چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جائے گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق جب مکمل چودھویں کا چاند اپنے مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق بیور سپر مون شام 6 بج کر 19 منٹ پر اپنی روشنی کے عروج پر ہوگا۔ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 221,817 میل رہ جائے گا۔

قریب آنے کی وجہ سے چاند اپنے معمول سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

یہ سپر مون اس سال ہونے والے تین سپر مونز میں سے دوسرا ہے، جب کہ اگلا اور آخری سپر مون دسمبر میں دیکھا جا سکے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!