کراچی کے نوجوان کے اے آئی اسٹارٹ اپ کا ایلون مسک کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر معاہدہ

کراچی کے نوجوان کے اے آئی اسٹارٹ اپ کا ایلون مسک کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر معاہدہ

صالح آصف کی اے آئی کوڈنگ کمپنی کی بنیاد دوستوں نے ملکر رکھی
کراچی کے نوجوان کے اے آئی اسٹارٹ اپ کا ایلون مسک کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر معاہدہ

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2026

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک بڑی کمپنی "کرسر" کو خریدنے کے لیے اہم معاہدہ کر لیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 60 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

اس کمپنی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بانیوں میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان صالح آصف بھی شامل ہیں، جو ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ابھرتا ہوا نام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق "کرسر" ایک ایسا جدید سافٹ ویئر تیار کرتی ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے کوڈنگ کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ یہ کمپنی امریکا کی چند نمایاں اے آئی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

اسپیس ایکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر کمپنی کی خریداری مکمل نہ ہو سکی تو دونوں ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے، جس کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس اشتراک کا مقصد جدید اور مؤثر اے آئی ماڈلز تیار کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صالح آصف کا تعلق کراچی سے ہے، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا کے معروف ادارے ایم آئی ٹی گئے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک کمپنی قائم کی، جس کے تحت "کرسر" نامی ٹیکنالوجی تیار کی گئی۔

یہ کمپنی تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس کی سالانہ آمدنی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ دنیا بھر کی ہزاروں کمپنیاں اس کی خدمات استعمال کر رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ عالمی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!