ایران نے پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

ایران نے پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

روزانہ دو جہاز گزرنے کی اجازت ہوگی، اسحاق ڈار
ایران نے پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2026

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد ہر روز دو جہاز گزر سکیں گے۔ 

نایب وزیراعظم اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستانی پرچم والے مزید 20 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر دو جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔اس اقدام کو خطے میں مثبت اور تعمیری پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ فیصلہ امن اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پیش رفت اعتماد سازی کی ایک اہم مثال ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خوش آئند ہے۔

اُن کے مطابق اس نرمی یا ریلیف سے علاقائی تجارت اور بحری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی خطے میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہیں، اور ایران کا حالیہ فیصلہ اسی سمت میں ایک مثبت اشارہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!