وزیراعلی ہاؤس میں قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی جھنڈا تبدیل

6 hours ago

وزیراعلی ہاؤس میں قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی جھنڈا تبدیل

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی دفتر میں پرچم تبدیل کیا
وزیراعلی ہاؤس میں قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی جھنڈا تبدیل

ویب ڈیسک

|

16 Oct 2025

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کے عہدہ سنبھالتے ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا جو سنگین ہوسکتا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی کے دفتر میں ایک طرف قومی پرچم جبکہ دوسری طرف خیبرپختونخوا کا جھنڈا لگایا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں وزیرِاعلیٰ کے پیچھے قومی پرچم غائب جبکہ سابق وزیرِاعظم عمران خان کی تصویر نمایاں نظر آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر سہیل آفریدی کے دفتر کی ایک تصویر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں وہ دو افسران کے ہمراہ بیٹھے ہیں، تاہم پس منظر میں قومی پرچم موجود نہیں — اس کی جگہ ان کی جماعت کا پرچم آویزاں ہے۔

تصویر میں ان کے میز پر ایک چھوٹا پاکستانی پرچم ضرور دکھائی دیتا ہے، مگر صارفین اور ناقدین نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے دفتر جیسے سرکاری مقام پر قومی پرچم کو مرکزی مقام سے ہٹا کر کونے میں کیوں رکھا گیا؟

مشہور صحافی اقرار الحسن نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے اہم صوبے کے وزیرِاعلیٰ کے دفتر میں قومی پرچم کو اپنی اصل جگہ سے ہٹا کر میز کے کونے میں رکھا گیا، جیسے وہ کوئی غیر ضروری شے ہو۔

سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈا پور کے دفتر کی تصاویر سے موازنہ بھی کیا، جن میں ان کی پشت پر قومی پرچم واضح طور پر نظر آتا ہے — ایک علامت جو سہیل آفریدی کے دفتر سے غائب ہے۔

وفاقی وزرا اور سیاسی مخالفین نے سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ آفریدی کی حالیہ حرکات اور بیانات اُن کے “ریاست مخالف رویے” کو ظاہر کرتے ہیں، خاص طور پر ان کے فوجی آپریشن کی مخالفت اور افغان مہاجرین کی ملک بدری کے خلاف مؤقف کو لے کر۔

سہیل آفریدی نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں کسی نئے فوجی آپریشن کے مخالف ہیں اور مسائل کو “بات چیت اور مفاہمت” کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!