وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم

وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم

سیلابی صورتحال کے باعث 52 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ہے
وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم

Webdesk

|

29 Aug 2025

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو سیلابی صورتحال کے لیے مکمل تیاری کرنے اور الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی اجلاس ہوا، بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، سیلابی صورتحال کے باعث 52 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اونچے سیلاب کی صورت میں 50 ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے حکام نے بتایا کہ شمالی اضلاع میں 72 اور جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو بوٹس کا بندوبست کیا ہے، ہمارے پاس مچھردانیاں، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس، کچن سیٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں، میٹرس، پلاسٹک میٹ، پورٹ ایبل ٹوائلٹ، لحاف، سلیپنگ میٹ، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز  بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گڈو بیراج پر بدھ جمعرات کی درمیانی رات 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی پہنچ سکتا ہے، سیلابی ریلا آنے پر انسانوں اور جانوروں کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلی سندھ نے شمالی اضلاع میں ریسکیو  1122 کا 30 ہزار سے زائد عملہ تعینات کرنے، دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور نجی سیکٹر سے بھی ضروری مشینری کا بندوبست رکھنے کی سختی سے ہدایات کیں۔

اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، مخدوم محبوب زمان، چیف سیکریٹری اور دیگرحکام شریک ہوئے جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو، مکیش چاولہ، محمد بخش مہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

رائٹ لیفٹ بینک علاقوں کے ارکان اسمبلی اور ڈویژنل کمشنرز بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!