والد سے ملنا چاہتے ہیں مگر حکومت ویزے نہیں دے رہی،قاسم خان کا الزام

والد سے ملنا چاہتے ہیں مگر حکومت ویزے نہیں دے رہی،قاسم خان کا الزام

اپنے والد سے ملاقات کیلیے کوششیں کررہے ہیں مگر ویزا درخواستوں پر کوئی کارروائی ہی کی جارہی، قاسم خان
والد سے ملنا چاہتے ہیں مگر حکومت ویزے نہیں دے رہی،قاسم خان کا الزام

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2026

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ان اور ان کے بھائی کے ویزوں کی درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے وہ اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان نہیں آ پا رہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی کئی دنوں سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنے والد سے ملاقات کر سکیں، جو طویل عرصے سے قید تنہائی میں ہیں اور جن کی صحت سے متعلق تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

قاسم خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو مناسب اور آزاد طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں، جو ایک قیدی کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے برابر ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور بروقت آواز اٹھائیں، اس سے پہلے کہ صورتحال ناقابلِ تلافی نقصان کی طرف چلی جائے۔

واضح رہے کہ قاسم خان اور ان کے بڑے بھائی سلیمان خان اپنی والدہ جمیما گولڈ اسمتھ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان کو صحت کے مسائل کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال میں طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!