ٹرمپ کے اعلان نے بھارتی معیشت کا بھٹا بیٹھا دیا

ٹرمپ کے اعلان نے بھارتی معیشت کا بھٹا بیٹھا دیا

اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرکاریہ کاروں کا عدم اعتماد
ٹرمپ کے اعلان نے بھارتی معیشت کا بھٹا بیٹھا دیا

ویب ڈیسک

|

8 Aug 2025

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف (اضافی ٹیکس) کے اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 50 ارب ڈالر کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

امریکی ٹیرف کے اعلان اور بھارتی کمپنیوں کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی چھائی رہی۔ ٹریڈنگ کے دوران نِفٹی 50 انڈیکس 0.6 فیصد کی کمی سے 24,484 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ سینسیکس بھی 0.6 فیصد گر کر 84,140 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس گراوٹ سے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے 16 میں سے 15 شعبے متاثر ہوئے، جن میں 0.4 سے 0.7 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز بھی نِفٹی آئی ٹی انڈیکس میں 0.9 فیصد اور فارما انڈیکس میں 0.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے بڑی مقدار میں سرمایہ کاری نکالی، جس سے مارکیٹ پر شدید دباؤ پڑا۔ صرف جمعرات کے روز ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تقریباً 50 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!