سندھ حکومت نے جلسے کی صرف زبانی اجازت دی ہے، سہیل آفریدی
Webdesk
|
9 Jan 2026
کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ حکومت نے جلسے کی زبانی اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ہمیں صرف زبانی جلسے کی اجازت دی گئی ہے اور میں اس حوالے سے کسی سے رابطے میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کی حرمت پر ہر مسلمان اپنی جان قربان کرتا ہے، وہاں احتجاج نہیں بلکہ گناہ معاف کروائے جاتے ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ میرے لیڈر عمران خان کا یہ موقف کبھی نہیں تھا، وہ جگہ احتجاج کے لیئے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کسی سے نفرت بھی کرتے ہوں تو وہ جگہ نہیں ہے کہ وہاں اس قسم کا کام ہو یہ ہماری تربیت نہیں ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کھل کر ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کی مخالفت کرتے اور ڈنکے کی چوڑ پر انہیں بنانے والوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔
Comments
0 comment