قوم کا مسلح افواج پر اعتماد پہلے سے زیادہ بحال ہوا ہے، فیلڈ مارشل

قوم کا مسلح افواج پر اعتماد پہلے سے زیادہ بحال ہوا ہے، فیلڈ مارشل

کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب، بھارت کو شدید کے ساتھ جواب دینے کا عندیہ
قوم کا مسلح افواج پر اعتماد پہلے سے زیادہ بحال ہوا ہے، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستانی قوم کا اپنی مسلح افواج پر اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوا ہے، جبکہ دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی عسکری اور دفاعی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیا جائے گا۔"

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور ایک متحد قوت کے طور پر دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، دونوں ممالک کو باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے چاہییں۔"

فیلڈ مارشل نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ تیز اور شدید ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!