نیپا واقعے کا مقدمہ میئر اور دیگر کیخلاف درج کرانے کیلیے ایس ایچ او سے جواب طلب

نیپا واقعے کا مقدمہ میئر اور دیگر کیخلاف درج کرانے کیلیے ایس ایچ او سے جواب طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 11 دسمبر کو طلب کرلیا
نیپا واقعے کا مقدمہ میئر اور دیگر کیخلاف درج کرانے کیلیے ایس ایچ او سے جواب طلب

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2025

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ بچے کے کیس میں عدالت نے میئر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او گلشن اقبال سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم کی ہلاکت کے معاملے پر میئر کراچی سمیت دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر ایس ایچ او گلشن اقبال سے جواب طلب کر لیا۔

ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ابراہیم کی موت براہِ راست متعلقہ بلدیاتی حکام کی غفلت کا نتیجہ ہے، لہٰذا میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال اور دیگر ذمہ داران کے خلاف قتلِ باالسبب کا مقدمہ قائم کیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ متاثرہ بچے کے اہلخانہ نے بھی بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ کو نااہلی اور لاپروائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کھلے مین ہول کی طویل عرصے سے مرمت نہ ہونا حکام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ بروقت ریسکیو نہ آنے کی وجہ سے اہلخانہ کو نجی مشینری بلانے پر 15 ہزار روپے خرچ کرنا پڑے، جس سے یہ واضح ہے کہ شہری ایک غیر فعال اور کرپٹ نظام کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعے سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 11 دسمبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!