نادرا نے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ متعارف کروا دیا

نادرا نے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ متعارف کروا دیا

یونین کونسل کا عملہ اس کے بعد میرج سرٹیفکیٹ جاری کرے گا
نادرا نے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ متعارف کروا دیا

Webdesk

|

16 Nov 2025

 کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ بتا دیا۔ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنی شادی یونین کونسل میں رجسٹر کروانا لازمی ہے۔

 اس تحریر میں ہم یونین کونسل میں شادی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کے بارے میں جانتے ہیں۔میرج سرٹیفکیٹ یا نکاح نامے کیلیے درکار دستاویزات میں نکاح نامہ،دولہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی کاپی،شادی شدہ جوڑے کے والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی اورنکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپی شامل ہیں۔

نادرا کے مطابق دولہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک شادی کی رجسٹریشن اور نادرا کا نکاح نامہ حاصل کرنے کیلیے یونین کونسل جا سکتا ہے، جہاں عملہ دستاویزات کی تصدیق کرے گا۔

اگر مطلوبہ دستاویزات درست ہیں تو عملہ اپنے سسٹم میں نکاح نامے کا اندراج کرے گا، اس کے بعد عملہ درخواست گزار کو پروف ریڈنگ کیلیے پرنٹ آئوٹ فراہم کرے گا، اگر تمام تفصیلات ترتیب میں ہیں تو درخواست دہندہ پروف ریڈنگ پرنٹ آئوٹ پر دستخط کر کے عملے کو واپس کر دے گا۔

یونین کونسل کا عملہ اس کے بعد میرج سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، یہ سہولت فی الحال نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نامزد کراچی شرقی ،چکوال، ننکانہ صاحب اور کوئٹہ میں دستیاب ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!