نادرا نے عوام کو بڑی سہولت فراہم کردی
نادرا کے اقدامات سے ڈیٹا کی درستی میں بہتری اور جعلی اندراج میں نمایاں کمی ہوئی۔

Webdesk
|
5 Oct 2025
کراچی: نادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی فیس ختم کردی۔ترجمان نادرا کے مطابق وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی فیس ختم کردی گئی ہے۔
پنجاب کے3 اضلاع میں موبائل ایپ سے صوبائی سی آرایم ایس میں وفات کے اندراج کا پائلٹ پراجیکٹ جاری کردیا گیا ہے۔
چند ہفتوں میں پیدائش،شادی،طلاق اوروفات کے اندراج کی یہ سہولت پورے ملک میں دستیاب ہو گی،ترجمان نے کہاصوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کیساتھ ڈیٹا شیئرنگ مضبوط کی گئی۔
صوبائی سی آرایم ایس میں اندراج وفات کے بعد پاک آئی ڈی ایپ سے شناختی کارڈ منسوخ کرا سکتے ہیں، نادرا کے اقدامات سے ڈیٹا کی درستی میں بہتری اور جعلی اندراج میں نمایاں کمی ہوئی۔
Comments
0 comment