4 hours ago
میررضا کیس کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، ’پولیس کا کام کرائم کنٹرول ہے‘
ویب ڈیسک
|
22 Oct 2026
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے عرفان بلوچ کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی، جس کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی جائے گی۔
ضیا الحسن لنجار کے مطابق جے آئی ٹی کے ٹی او آرز طے کرلیے گئے ہیں، جبکہ ٹیم کی تشکیل میں حائل بعض پیچیدگیاں بھی دور کرلی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے معاملے پر بھی ڈی آئی جی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ کمیٹی پولیس سے متعلق کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے کچھ پیچیدگیاں تھیں جنہیں دور کردیا گیا، جے آئی ٹی کو اختیار دیں گے کہ وہ تفتیش کرنے کے بعد چالان پیش کرے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ میر رضا کیس اہم معاملہ تھا جس سے عوام جڑے رہے، جوڈیشل کمیشن کا احترام ہے اور جیسے کمیشن نے کیس کے حوالے سے نشاندہی کی اُن کا ارتکاب کیا جائے گا جبکہ سندھ حکومت کو احکامات دے گی اُن پر عملدرآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں کوتاہیاں ہوئیں، پولیس کی بنیادی ذمہ داری کام کرائم کی روک تھام اور لا اینڈ آرڈر ہے اور وہ کنٹرول میں ہے۔
Comments
0 comment