خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، سالوں سے مراد سعید سینیٹر بن گئے

23 hours ago

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، سالوں سے مراد سعید سینیٹر بن گئے

پی ٹی آئی نے جنرل کی 4 نشستیں جبکہ اپوزیشن 3 پر کامیاب ہوئی، مراد سعید کو توقع سے زیادہ ووٹ ملے
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، سالوں سے مراد سعید سینیٹر بن گئے

ویب ڈیسک

|

21 Jul 2025

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ووٹنگ کے بعد گنتی اور اب نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 4 اور اپوزیشن نے تین جنرل نشستیں جیت لیں۔

پی ٹی آئی کے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نور الحق قادری واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

حیران کن طور پر مراد سعید نے مطلوبہ ووٹوں سے زیادہ 26 ووٹ لیے جس پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین حیران ہیں۔

اس کے علاوہ نور الحق قادری، مرزا آفریدی نے 21، 21 جبکہ فیصل جاوید نے 22 ووٹ لیے۔

اپوزیشن کے مولانا عطا الحق 18، نیاز احمد 18 اور طلحہ محمود 17 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!