خطے کی موجودہ صورتحال، ایئرلائنز کیلیے نیا ہدایت نامہ جاری
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2026
ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص اوقات میں مختلف فضائی سیکٹرز عارضی طور پر بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق خطے میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فضائیہ کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقیں جاری ہیں۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 14 اور 15 جنوری کو لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بعض حصوں میں فضائی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق تمام کمرشل ائیر لائنز کے پائلٹس کو متبادل فضائی راستوں کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ پروازوں کا شیڈول اور مسافروں کی سلامتی متاثر نہ ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں اور فضائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment