کراچی میں سردی کا آغاز، درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ

کراچی میں سردی کا آغاز، درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ

اگلے ہفتے سے دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت گرے گا
کراچی میں سردی کا آغاز، درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

کراچی میں موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا اور رات کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!