2 hours ago
کراچی میں حادثات روکنے کیلیے مین ہولز پر حفاظتی جالی لگانے کا عمل شروع
شہری کھلے میں ہولز سے متعلق شکایات واٹر کارپوریشن کی ہیلپ لائن 1334 پر بھی کروا سکتے ہیں
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2026
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ طارق روڈ سے مین ہولز کورز لگانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی جالی لگانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں مین ہولز کے کورز کے ساتھ ساتھ حفاظتی جالی لگائی جائے گی، اب مین ہولز میں بچوں کے گرنے کے واقعات رونما نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی جالی 180 کلو وزن برداشت کر سکتی ہے اس سلسلے میں تجربہ کیا جا چکا ہے،شہری کھلے میں ہولز سے متعلق شکایات واٹر کارپوریشن کی ہیلپ لائن 1334 پر بھی کروا سکتے ہیں.
Comments
0 comment