کراچی: ای چالان پر عملدرآمد شروع، ٹریفک پولیس کے ناکے ختم

کراچی: ای چالان پر عملدرآمد شروع، ٹریفک پولیس کے ناکے ختم

ٹریفک پولیس کو بائیک لفٹنگ سے بھی روک دیا گیا ہے۔
کراچی: ای چالان پر عملدرآمد شروع، ٹریفک پولیس کے ناکے ختم

Webdesk

|

2 Oct 2025

کراچی: شہر قائد میں ای چالان پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد بھر سے ٹریفک پولیس کے ناکے ختم کردیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک سیکشنز سے چالان مشینیں بھی جمع کرلی گئی ہیں اور ٹریفک پولیس کو بائیک لفٹنگ سے بھی روک دیا گیا ہے۔

 آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ای چالان پر عملدر آمد شروع ہونے کے بعد یکم اکتوبر سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو چالان کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

آئی جی سندھ کے فیصلے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر بھر سے ٹریفک پولیس کے ناکے ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے حکم دیا ہے کہ ای چالان کی پریکٹس کے لیے کوئی ٹریفک اہلکار کسی بھی گاڑی کو نہیں روک سکتا، کراچی بھر کے ٹریفک سیکشنز سے چالان مشینیں جمع کرلی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کو بائیکس کی لفٹنگ سے بھی روک دیا گیا ہے، اب ٹریفک پولیس صرف ٹریفک میں خلل بننے والی گاڑیاں لفٹ کرسکے گی اور صرف ٹریفک کی روانی کے لیے تعینات رہے گی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار، کار پر 30 ہزار اور بھاری گاڑی پر 50 ہزار روپے کا چالان ہوگا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق وہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے چالان کو ایک لاکھ تک لے جانے والے تھے، مگر سندھ حکومت نے اتنے بھاری چالان سے منع کردیا، انہوں نے کہاکہ جب تک ڈرائیونگ لائسنس کو بہتر نہیں کریں گے، ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہوسکتا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!