2 hours ago
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات
پاکستانی کی ترقی اور خود مختاری میں تعاون جاری رکھیں گے، چینی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک
|
22 Aug 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
فریقین نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
Comments
0 comment