ڈی آئی خان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 8 افراد جان سے گئے

ڈی آئی خان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 8 افراد جان سے گئے

زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے
ڈی آئی خان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 8  افراد جان سے گئے

Webdesk

|

24 Aug 2025

 ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفان سے تباہی کے نتیجے میں اب تک 8  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ47  زخمی ہوگئے جبکہ تیز ہواں، آندھی اور بارش کے باعث متعدد دیواریں اور چھتیں گر گئیں، طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان نے ضلع میں طوفان سے ہونے والے نقصانات اور جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 5 تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان اور 3 تحصیل پہاڑپور سے ہیں جبکہ 47 زخمیوں میں سے 41 کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور 6 کا میاں محمد ٹیچنگ اسپتال میں جاری ہے۔

زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 18 زخمیوں کو مشاہدے کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، حادثات میں معمولی زخمی ہونے والے 26 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اب تک تحصیل کلاچی، درازندہ، پاروہ اور درابن سے کوئی ہلاکت یا زخمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر سید ارسلان نے دیر رات تک اسپتالوں کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی عیادت کی۔

 انہوں نے متاثرین کے لیے فوری طبی امداد اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!