بھارتی حمایت یافتہ خوارج پر پاکستان کی زمین مزید تنگ، 8 ہلاک

بھارتی حمایت یافتہ خوارج پر پاکستان کی زمین مزید تنگ، 8 ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے
بھارتی حمایت یافتہ خوارج پر پاکستان کی زمین مزید تنگ، 8 ہلاک

ویب ڈیسک

|

23 Nov 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ خفیہ اطلاعات پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنۂ خوارج کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 نومبر کو علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف حملوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کارروائی فورسز اور سول اداروں کے درمیان بھرپور تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جاری مربوط حکمت عملی کا واضح اظہار ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کوئی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد دوبارہ منظم نہ ہو سکے۔ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے قومی ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات تیز رفتار انداز میں جاری رہیں گے اور بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک نہیں رکیں گے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!