عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سے لاٹھی برآمد، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک
|
28 Aug 2025
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے جمعرات کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی استدعا مسترد کر دی۔
شیر شاہ خان کو 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے دوران جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی بہن، علیمہ خان نے بتایا کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیر شاہ سے ایک لاٹھی برآمد ہوئی ہے اور اس کی مزید تحویل کی درخواست کی تاکہ گیس ماسک برآمد کیا جا سکے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات کی جا سکیں۔
تاہم، دفاعی وکلاء نے عدالت سے شیر شاہ کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ جج نے ان کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جس کے بعد وہ اب ان کی ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
Comments
0 comment