علی امین گنڈا پور کے بھائی نے استعفی دے دیا
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفی دیا گیا ہے

ویب ڈیسک
|
27 Aug 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے استعفی دیا اور تحریری طور پر یہ چیف وہیپ کو ارسال کردیا۔
فیصل امین خان اکنامک افئیرز، فوڈ سکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔ انوہں نے بتایا کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل امین کے بعد مزید استعفوں کا بھی امکان ہے۔
Comments
0 comment