عدالت کا عمران خان کو دم نکلنے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

عدالت کا عمران خان کو دم نکلنے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا
عدالت کا عمران خان کو دم نکلنے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال میں قتل کیس میں گرفتار شخص عمران خان کو عدالت نے موت کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال میں ملزم نے ذاتی دشمنی پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اُسے گرفتار کیا۔

یہ کیس تین سال تک زیر سماعت رہا جس میں آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

جج نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت نہ ہو جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!