9 مئی کیس، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 4 اراکین اسمبلی اور 196 ملزمان کو سزائیں

9 مئی کیس، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 4 اراکین اسمبلی اور 196 ملزمان کو سزائیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10، 10 سال قید سنائی ہے
9 مئی کیس، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 4 اراکین اسمبلی اور 196 ملزمان کو سزائیں

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2025

فیصل آباد کی خصوصی انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں اہم فیصلے سناتے ہوئے مجموعی طور پر 196 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں۔

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

حساس ادارے پر حملہ کیس

حساس ادارے پر حملہ کے مقدمے میں 185 ملزمان میں سے 108 کو سزا سنائی گئی ہے، جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔

جن نمایاں افراد کو اس مقدمے سے بری کیا گیا ہے ان میں **فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو، فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا** اور **کامران ورک** شامل ہیں۔

تھانہ غلام محمد آباد اور سول لائن کے مقدمات

تھانہ غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 کو بری کیا گیا ہے، جبکہ 58 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس مقدمے میں **جنید افضل ساہی** کو 3 سال کی قید کی سزا ملی ہے۔

علاوہ ازیں، تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں عدالت نے 32 میں سے 28 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اور 4 کو بری کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!