6 hours ago
اسرائیلی فوج کا ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی تیاری کا اعلان
غزہ میں اسرائیلی فوج کا کردار صرف دفاعی حد تک ہوگا

ویب ڈیسک
|
4 Oct 2025
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے تیاریوں کو آگے بڑھا رہی ہے، جس کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی ہے۔
فوج کے مطابق اسرائیلی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ’’ریڈی نیس‘‘ کو آگے بڑھایا جائے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے، جنہیں میڈیا سے باضابطہ گفتگو کی اجازت نہیں تھی نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنا کردار دفاعی پوزیشن تک محدود کر دیا ہے اور اب فعال کارروائی نہیں کرے گا، تاہم کسی بھی فوجی دستے کو غزہ سے واپس نہیں بلایا گیا ہے۔
Comments
0 comment