3 hours ago
اسپین کا دنیا کو اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ
روس پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟

ویب ڈیسک
|
4 Oct 2025
اسپین کی نائب وزیراعظم نے غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
نائب وزیراعظم یولنزا ڈیاز نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بچوں کو امدادی خوراک سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ جب روس پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں تو اسرائیل کے خلاف ایسا کیوں نہیں کیا جاسکتا؟
Comments
0 comment