سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، بھاری تاوان کا مطالبہ

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، بھاری تاوان کا مطالبہ

نئی دھمکی کے بعد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے
سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، بھاری تاوان کا مطالبہ

Webdesk

|

30 Oct 2024

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2کروڑ بھارتی تاوان نہ دینے کی صورت قتل کردینے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے ماردینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے اور دھمکی دینے والے نامعلوم افراد نے اس بار دبنگ اسٹار سے 2کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیاجائے گا۔

نئی دھمکی کے بعد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!