آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے: سہیل آفریدی

آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے: سہیل آفریدی

آئین قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔
آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے: سہیل آفریدی

Webdesk

|

11 Oct 2026

پشاور: خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال وزیراعلی سہیل آفریدی کا موقف سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے، جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئین قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔  

وزیراعلی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی،خیبر پختونخواہ میں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ راج صرف عمران خان کا ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!