صاحبہ نے لڑکیوں کو قیمتی مشورہ دے دیا؟

صاحبہ نے لڑکیوں کو قیمتی مشورہ دے دیا؟

صاحبہ نے شوہر جان ریمبو کے ہمراہ شرکت کی اور اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
صاحبہ نے لڑکیوں کو قیمتی مشورہ دے دیا؟

Webdesk

|

3 May 2024

سینئر پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے معاشرے کی تمام لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ صاحبہ نے شوہر جان ریمبو کے ہمراہ شرکت کی اور اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

دورانِ گفتگو صاحبہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے 10 سال بعد تک شادی نہیں کروں گی مگر پھر چھٹے سال میں ہی ریمبو سے شادی کر لی ، ایسا کیوں کیا؟

صاحبہ نے کہا کہ انسان کی سوچ وقت اور عمر بڑھنے کے ساتھ بدلتی ہے ، مزید یہ کہ زندگی میں جب بھی آپکو یہ لگے کہ یہ شخص جیون ساتھی بننے کیلئے بہترین ہے تو اس سے شادی کر لینی چاہیے اور اگر وقت رہتے آپ ایسا نہیں کرتیں تو آپ معاشرے میں دیکھ سکتی ہیں کہ آج بھی کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں۔

صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ جب ریمبو نے مجھے شادی کیلئے پرپوز کیا تو میں نے ان کا اخلاق، پاکیزگی اور جس طرح یہ شفافیت سے تمام چیزوں کو لیکر چلتے ہیں ان خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا کہ میں ان کے ساتھ زندگی بسر کرسکتی ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!