ریتک روشن نے گرل فرینڈ کو اپنافلیٹ دیدیا

ریتک روشن نے گرل فرینڈ کو اپنافلیٹ دیدیا

یہ اپارٹمنٹ منت اپارٹمنٹس میں واقع ہے
ریتک روشن نے گرل فرینڈ کو اپنافلیٹ دیدیا

Webdesk

|

27 Aug 2025

ممبئی : بالی ووڈ کے سینئر اداکار ریتک روشن نے ممبئی میں سی ویو جوہو پر واقع اپنا پرتعیش گھر گرل فرینڈ صبا آزاد کو 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیدیا۔

ویسے تو ریتک روشن اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، لیکن اس بار وہ اپنی جائیداد کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنے ہیں۔

جائیداد کی دستاویزات تک حالیہ رسائی کے مطابق ریتک روشن نے ممبئی کے جوہو میں واقع اپنا سی ویو لگژری فلیٹ اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو 75,000 روپے ماہانہ کرائے پر دیا ہے۔

یہ اپارٹمنٹ منت اپارٹمنٹس میں واقع ہے، جو جوہو ورسووا لنک روڈ پر ہے، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

مقامی بروکرز نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے تین بیڈ اپارٹمنٹ جو کہ ایک ہزار سے 1300 اسکوائر فٹ رقبے کا ہو اس کا عمومی کرایہ ایک سے دو لاکھ ماہانہ ہے۔ اس حوالے سے جب ریتک روشن سے میڈیا نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بات نہ ہوسکی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!