رنبیر کپور نے ماہرہ خان سے متعلق بڑی بات کردی؟

رنبیر کپور نے ماہرہ خان سے متعلق بڑی بات کردی؟

رنبیر کپور کا سوشل میڈیا پر ایک پْرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اْن کے ہمراہ اْن کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔
رنبیر کپور نے ماہرہ خان سے متعلق بڑی بات کردی؟

Webdesk

|

2 May 2024

 ممبئی:بھارت کی مشہور فلم 'اینمل'کے ہیرو رنبیر کپور نے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو خوبصورت قرار دے دیا۔

رنبیر کپور کا سوشل میڈیا پر ایک پْرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اْن کے ہمراہ اْن کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔

انٹرویو میں میزبان رنبیر کپور سے بالی ووڈ کی چند خوبصورت اداکاراؤں کے نام پوچھتے ہیں جس پر اداکار سب سے پہلے شردھا کپور کا نام لیتے ہیں۔

رنبیر کپور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان سے ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں، اْن کے علاوہ بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور ڈیشا پٹانی بھی خوبصورت ہیں۔

وائرل انٹرویو اْس وقت کا ہے کہ جب رنبیر کپور کنوارے تھے اور وہ کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے لیکن بعد میں دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا اور رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کرلی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!