اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں! ۔۔ علیزے شاہ ناقدین پر برس پڑیں

اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں! ۔۔ علیزے شاہ ناقدین پر برس پڑیں

میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!
اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں! ۔۔ علیزے شاہ ناقدین پر برس پڑیں

Webdesk

|

29 Oct 2024

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ڈرامہ سیریل 'عہدِ وفا' کی اداکارہ علیزے شاہ اس وقت امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹا گرام سٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں جن پر کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خود پر ہونی والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ، مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔

انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!