نازش جہانگیر نے وائرل اسکرین شاٹ سے متعلق کیا کہا؟

نازش جہانگیر نے وائرل اسکرین شاٹ سے متعلق کیا کہا؟

اداکارہ نے زیر گردش اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ’میری نظر میں سب کی ماں، بہن اور بیٹیاں قابلِ احترام ہیں۔’
نازش جہانگیر نے وائرل اسکرین شاٹ سے متعلق کیا کہا؟

Webdesk

|

24 Apr 2024

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے وائرل اسکرین شاٹ سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں بابر اعظم سے متعلق وائرل اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 اداکارہ نے زیر گردش اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ’میری نظر میں سب کی ماں، بہن اور بیٹیاں قابلِ احترام ہیں۔’

انہوں نے لکھا کہ ’یہ خبریں جعلی ہیں میں نے ٹرولنگ کرنے پر کوئی ایسا بیان یا ردعمل نہیں دیا ہے کیونکہ یہ میری پرورش میں بالکل شامل نہیں ہے۔’

نازش جہانگیر نے لکھا کہ ’افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ کیسے اپنا اصلی رنگ دکھاتے ہیں یہ صرف مجھے ہی نہیں بابر اعظم کو بھی بدنام کرتے ہیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہتی کیونکہ آپ میں اور مجھ میں بہت فرق ہے۔‘

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!