ننھے وی لاگر شیراز نے وسیم بادامی کو نیا نام دے دیا

ننھے وی لاگر شیراز نے وسیم بادامی کو نیا نام دے دیا

محمد شیراز اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان کا حصہ بن گئے
ننھے وی لاگر شیراز نے وسیم بادامی کو نیا نام دے دیا

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2024

اپنی گلابی اردو کی وجہ سے مشہور ہونے والے ننھے پاکستانی وی لاگر محمد شیراز نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

گلگت بلتستان کے ضلع سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز کو اُن کی شہرت، حاضر دماغی اور معصومانہ حرکتوں کی وجہ سے رواں برس شان رمضان میں جگہ مل گئی ہے۔

شیراز اپنے والد کے ہمراہ دو روز قبل کراچی پہنچے اور وہ چاند رات تک شان رمضان کے پروگرام شان افطار میں ننھے مہمان کے سیگمنٹ میں احمد شاہ سمیت دیگر بچوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

محمد شیراز نے سیٹ پر وسیم بادامی کے ساتھ معصومانہ انداز میں گفتگو کی اور سوال اٹھایا کہ کراچی میں پہاڑ کیوں نہیں ہیں۔

شیراز نے وسیم بادامی کو نیا نام ’وسیم بادشامی‘ کا نام بھی دیا۔ ننھے وی لاگر اپنے والد، بہن اور والدہ کے ساتھ کراچی آئے ہیں۔ اس سے قبل وسیم بادامی نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ شیراز کے والد نے آغاز میں رابطہ کرنے پر انکار کردیا تھا تاہم انہوں نے کراچی آنے کو اپنے والد یعنی شیراز کے دادا سے مشروط کردیا تھا۔

بادامی کے مطابق انہوں نے جب شیراز کے دادا سے بات کی تو انہوں نے فورا رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’وسیم بھائی جب آپ نے کہہ دیا تو پھر بات ختم ہوگئی‘۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!