میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی

میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی

میرا سیٹھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کی۔
میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی

Webdesk

|

22 Sep 2025

کراچی : نامور اداکارہ میرا سیٹھی نے 2 سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کھل کر اپنی ذاتی زندگی اور اس مشکل وقت کے تجربات کے بارے میں بات کی۔

میرا سیٹھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈراما سیریل ان کہی کے کچھ ماہ بعد مارچ 2023 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، اس وقت وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور یہ ان کی زندگی کا انتہائی مشکل وقت تھا۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ کئی سال قبل انہوں نے ایک ڈرامے میں ڈائیلاگ بولا تھا، جس کا تعلق طلاق یافتہ خواتین سے تھا کہ ایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے، یہ جملہ انہیں آج بھی یاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن حالات اب کافی بدل گئے ہیں، اب انڈسٹری میں کئی اداکارائیں طلاق کے موضوع پر کھل کر بات کرتی ہیں، لیکن شادی کے ختم ہونے کے بعد نہ صرف درد بلکہ ایک شناخت کے بحران کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ طلاق کے بعد وہ خود سے اور دنیا سے اپنے تعلق کو سمجھنے کے لیے دو سے ڈھائی سال سے اپنے اندر جھانک رہی ہیں، جو کہ خاص طور پر ایک اداکارہ کے لیے ضروری عمل ہے، کیونکہ ان کی زندگی ہمیشہ لوگوں کے سامنے ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے دوستوں اور خاندان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کچھ اجنبیوں کی مدد بھی ان کے لیے معاون ثابت ہوئی۔

میرا سیٹھی کے مطابق طلاق ایک انسان کی زندگی اور شناخت پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اس ٹراما سے گزرنے میں وقت لگتا ہے، لیکن اس دوران اپنے اندر جھانکنا ایک مثبت اور ضروری عمل ہے اور اس سے انہیں بہت مدد ملی۔

خیال رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں قریبی دوست بلال صدیقی سے امریکا میں شادی کی تھی، جب کہ ان کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!