منیشا کوئرالہ نے سالوں بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا؟

منیشا کوئرالہ نے سالوں بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا؟

میرا خیال ہے کہ جب آپ کے سامنے ایک مضبوط اداکار ہو تو آپکی پرفارمنس مزید بہتر ہوتی ہے
منیشا کوئرالہ نے سالوں بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا؟

Webdesk

|

24 Apr 2024

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ منیشا کوئرالہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی آئندہ آنیوالی ڈرامہ سیریز ہیرا منڈی میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس سیریز کی کہانی تقسیم ہند سے قبل کے زمانے کی ہے۔بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں منیشا کوئرالہ نے گفتگو کے دوران فلساز یش چوپڑا کی جانب سے ایک فلم پیشکش قبول کرنے سے انکار کو فلم انڈسٹری میں اپنی بڑی غلطی قرار دیا۔

54 سالہ منیشا نے کہا اس فلم میں میرے ساتھ مادھوری ڈکشٹ کو بھی کام کرنا تھا، کیونکہ میں مادھوری سے کچھ خائف تھی اس لیے میں نے یش جی کو منع کردیا جو میری غلطی تھی۔

تاہم کئی برس بعد منیشا نے مادھوری کے ساتھ راجکمار سنتوشی کی فلم لجا میں کام کیا۔منیشا کا کہنا تھا کہ اسوقت مجھے معلوم ہوا کہ مادھوری ڈکشٹ نہایت ہی اچھی انسان اور اداکارہ ہیں اور کوئی وجہ نہیں تھی کہ میں انکے مقابل خود کو غیر محفوظ سمجھتی رہی۔

منیشا کے مطابق میرا خیال ہے کہ جب آپ کے سامنے ایک مضبوط اداکار ہو تو آپکی پرفارمنس مزید بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس سے حوصلہ بڑھتا ہے کہ اور اچھا کیا جائے۔ اور یہ چیزیں عمر اور تجربے سے آتی ہیں، مجھے مادھوری اور ریکھا جی کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!