منور فاروقی کے قتل کی نیت سے آنے شوٹرز کے ساتھ کیا ہوا ؟

منور فاروقی کے قتل کی نیت سے آنے شوٹرز کے ساتھ کیا ہوا ؟

شوٹرز نے منور فاروقی کے قتل کی پلاننگ کی تھی
منور فاروقی کے قتل کی نیت سے آنے شوٹرز کے ساتھ کیا ہوا ؟

Webdesk

|

2 Oct 2025

دہلی میں گولڈی برار گینگ سے وابستہ دو شوٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، مشہور کامیڈین منور فاروقی مبینہ طور پر ان کا ہدف تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شوٹرز نے گینگسٹرز روہت گوڈارا، گولڈی برار، اور ویرندر چرن کے احکامات پر کام کرتے ہوئے منور فاروقی کے قتل کی پلاننگ کی تھی، مبینہ طور پر انہوں نے اپنے ہدف کی جانچ پڑتال ممبئی اور بنگلور میں بھی کی تاکہ حملہ کامیاب ہو سکے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے پر پولیس نے کالندی کنج-پشتہ روڈ پر جال بچھایا۔ تقریبا صبح 3 بجے، ایک مشکوک موٹرسائیکل دیکھ کر افسران نے رکنے کا اشارہ کیا، تو شوٹرز نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں دونوں شوٹرز کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

کارروائی کے دوران شوٹرز کے قبضے سے فائر آرمز اور موٹرسائیکل ضبط کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے نہ صرف منور فاروقی کی جان محفوظ ہوئی بلکہ گینگ کی مستقبل میں ممکنہ کارروائیوں کو بھی روکا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!