لڑکیاں شادی شدہ مرد سے رشتہ جوڑتے وقت محتاط رہیں، بشریٰ انصاری

لڑکیاں شادی شدہ مرد سے رشتہ جوڑتے وقت محتاط رہیں، بشریٰ انصاری

کوئی لڑکی دوسرے کے بچوں کی ذمہ داری نہیں لیتی
لڑکیاں شادی شدہ مرد سے رشتہ جوڑتے وقت محتاط رہیں، بشریٰ انصاری

Webdesk

|

8 Feb 2026

لاہور: سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں جس کے بچے اور ماضی کے رشتے ہیں تو اس شخص سے طلاق کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا چاہیے، یہ ایک سوال ہے اوریہ جاننا آپ کا حق ہے کہ پہلا رشتہ کیوں ٹوٹا، پہلے اس نے طلاق کیوں لی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عورت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، اس کا مزاج مشکل ہو اس وجہ سے وہ چھوڑ کر چلی گئی ہو۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بشری انصاری نے کہا کہ کوئی لڑکی دوسرے کے بچوں کی ذمہ داری نہیں لیتی، لڑکے سوچتے ہیں کہ میں زندگی میں آگے بڑھ جائوں گا۔

 دوسری اہلیہ کو جب پہلی بیوی شوہر کے بارے میں بتاتی ہے تو وہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی اور کہتی ہے کہ اس کو چھوڑ دیا ہے اس لیے ایسا کہہ رہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر مرد نے پہلی مرتبہ کوئی گڑ بڑ کی ہے تو دوسری اور تیسری مرتبہ بھی کرسکتا ہے کیونکہ اس کی فطرت ہے، اگر کوئی مرد پہلی بیوی کے ساتھ ٹاکسک تھا تو یہ اس کی عادت ہے جو نہیں بدلتی، ایسا کیسا ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی بیٹی کو تنگ نہیں کرے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!